28 ستمبر 2026 - 09:42
نجف ایئرپورٹ سے ایرانی پروازوں پر پابندی 24 گھنٹوں میں ختم ہونے کا امکان

عراقی حکومت کے قریب ایک باخبر ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ نجف اشرف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایرانی پروازوں کی آمد پر عائد پابندی آئندہ 24 گھنٹوں میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عراقی حکومت نجف ایئرپورٹ کو امریکی محکمہ خزانہ کی عائد پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دلانے کے لیے مسلسل کوششیں اور مذاکرات کر رہی ہے۔ اس اقدام کی کامیابی کی صورت میں ایران سے نجف اشرف کے لیے پروازوں کی بحالی ممکن ہو سکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی پروازوں پر پابندی کے خلاف عراق میں سیاسی اور عوامی سطح پر سامنے آنے والے ردِعمل کے بعد بغداد نے نجف ایئرپورٹ کو مستثنیٰ کرانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

توقع ہے کہ پابندی ختم ہونے کی صورت میں آئندہ چند گھنٹوں میں نجف ایئرپورٹ پر ایرانی پروازوں کی بحالی کا عمل شروع ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ نجف ایئرپورٹ نے گزشتہ جمعے کو سرکاری ہدایات موصول ہونے کے بعد ایران کے ساتھ پروازیں معطل کر دی تھیں۔ اس سے قبل بغداد ایئرپورٹ پر بھی ایران کے لیے پروازیں روک دی گئی تھیں، جبکہ اربیل اور سلیمانیہ ایئرپورٹس نے بھی اسی نوعیت کے اقدامات کیے تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha